Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن عباس دنیا کی تمام خواتین سےمعافی مانگنے پرمجبورہوگئے

پڑوسی ملک بھارت کے کولکتہ ریپ کیس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے
شائع 19 اگست 2024 03:56pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارومیزبان محسن عباس حیدر بھی پڑوسی ملک بھارت کے کولکتہ ریپ کیس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے ریپ کیس پر پوری دنیا کی خواتین سے معافی مانگ لی۔

اس سے پہلے بھی پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت میں پیش آنے والے کولکتہ ریپ کی مذمت کی تھی۔ اب محسن عباس بھی ان فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پرخصوصی پوسٹ جاری کی۔

حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق کی تصدیق کرنے والی مدیحہ نقوی نے یوٹرن لے لیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کی گئی اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ کولکتہ ریپ کیس پر میں دنیا کی ہر خاتون سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے 31 سالہ ڈاکٹر کے والدین کے لیے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 9 اگست کو میڈیکل کالج کی 31 سالہ ڈاکٹر کو مردہ حالت میں پایا گیاتھا۔

میڈیکل کالج کے اسٹاف کے مطابق وہ بیس گھنٹے کی سخت ڈیوٹی کرنے کے بعد کچھ دیر آرام کرنے کی غرض سے اسپتال کے سیمینار ہال میں گئیں تھیں ۔ اگلے روز وہاں ڈاکٹر کی نیم برہنہ لاش ملی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو ایک سے زیادہ مردوں نے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھوںٹ کر ماردیا تھا۔

بھارت میں جنسی درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف جہاں ڈاکٹڑز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت پورا بھارت سراپا احتجاج بن گیا ہے، وہیں بالی ووڈ شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کولکتہ ریپ کیس کے خلاف آواز بن کر کھڑی ہوگئی ہیں۔

بھارت پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ریپ کیس میں واقعہ کے ذمہ دارایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو اس وقت پولیس افسران اور انکے اہل خانہ کو اسپتال میں طبی امدا دینے کی ڈیوٹیکے فرائض انجام دے رہا تھا

india

lifestyle

Pakistani celebrity