Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان غم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے

ریا چکرورتی کے پوڈ کاسٹ "چیپٹر 2" کی دوسری قسط کا ٹریلرجاری کر دیا گیا
شائع 19 اگست 2024 03:49pm

اداکار عامر خان ریا چکرورتی کے پوڈ کاسٹ ’چیپٹر 2‘ کے اگلے مہمان ہوں گے۔ اس قسط کا ٹریلر١٩ اگست بروز پیرریلیز کیا گیا۔

اس قسط میں انہوں نے اپنی فلم ’لگان‘ کے اداکار کے اسٹارڈم، اور ذاتی زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایک مرحلے پر بالی وُڈ سپر اسٹارغم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہریتھیک روشن، سلمان خان اور شاہ رخ کو بالی وُڈ کے ہینڈ سم اداکارٹہرایا۔اانہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ ان کے پہنے ہوئے کپڑوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔

امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی کیوں کام کررہے ہیں؟ وجہ بتادی

ریا چکروورتی کےپوڈ کاسٹ کی پہلی مہمان ششمیتا سین تھیں۔ سشمیتا سین کے بعد عامرخان اس پوڈ کاسٹ میں اپنی شخصیت کے مختلف روپ پیش کریں گے۔

ریا چکروورتی نے عامر خان کی شرکت کو خوش آئند قرارد یا۔ انہوں نے کہا کہ میں عامر خان کو ویلکم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں، جو ایک سچے اسٹار اور سچے دوست ہیں۔

یاد رہے کہ ریا چکرورتی نے یکم جولائی کو اپنی سالگرہ پر اپنے پوڈ کاسٹ کی ابتداء کی تھی ۔عامر خان کی یہ قسط جمعہ 23 اگست کو ریا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی جائے گی۔

Celebrities

Bollywood

Amir Khan

lifestyle