Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان بھاگیہ شری فلم “ میں نے پیار کیا“ 35 سال بعد دوبارہ ریلیز

مداحوں کوسمن اورپریم کی جوڑی کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کا بے چینی سے انتظار ہے
شائع 19 اگست 2024 02:35pm

80 کی دہائی می کئی بہترین فلمیں انڈین سنیما گھروں کی زینت بنی تھیں اور جوبہت سے نئے اداکاروں کے کامیاب کیریئر کی پہلی سیڑھی ثابت ہوئی تھیں۔ ان میں عامر خان اور جوہی چاولہ کی فلم“ قیامت سے قیامت تک“ اور سلمان خان اور بھاگیہ شری کی فلم “ میں نے پیارکیا“ مدتوں فلم بینوں کے ذہنوں پر چھائی رہی تھیں ۔ان فلموں نے 80 کی دہائی میں سب سے زیادہ بزنس کیاتھا۔

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور بھاگیہ شری کی بلاک بسٹر فلم ”میں نے پیار کیا“ 80 کی دہائی میں باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ فلم کی کہانی اورگانے دونوں سپرہٹ تھے۔

فلم میں سلمان خان نے پریم نام کے امیر زادے کا کردارادا کیا تھا ، ان کی معاون ساتھی بھاگیہ شری سیدھی سادی سمن کے کردار میں خوب جچی تھی۔ اس فلم کی کامیابی نے دونوں ستاروں کو راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا تھا۔

اب انڈین فلم میکرز نے ایک بڑا اعلان کردیا ہے ، جس سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ فلم اپنی ریلیز کے 35 سال بعد دوبارہ انڈین سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے ۔ شائقین سمن اور پریم کی جوڑی کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle