Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ون ویلنگ سے پریشان شہریوں نے دو اسکوٹرز پل سے پھینک دیے

ویڈیو مناظر وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل فون میں قید کرلیے
اپ ڈیٹ 19 اگست 2024 04:00pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسکوٹر ون ویلنگ کرتب سے پریشان شہریوں نے دو اسکوٹرز پل سے نیچے پھینک دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں یہ واقعہ پیش آیا جب ویلنگ سے پریشان شہریوں نے فلائی اوور سے دو اسکوٹر نیچے پھینک دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں لوگوں کو اسکوٹر نیلامنگلہ فلائی اوور سے سڑک پر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو مناظر وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل فون میں قید کیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صحافی شریاس ایچ ایس نے لکھا کہ ’نیلامنگلہ کے ٹریفک زون میں ناراض ارکان نے ویلنگ کرنے والے دو افراد کے اسکوٹر فلائی اوور سے نیچے پھینک دیے۔

ویڈیو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسٹنٹ پرفارمرز کی حرکتوں پر غصے کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین نے فلائی اوور سے اسکوٹرز نیچے پھینکنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

india

KARnATAK

public throws

stunt owners bike

Tumakuru Highway