ڈرامہ سیریل ”نور جہاں“: کہانی نے نیا موڑ لے لیا
اے آر وائی ڈیجیٹل چینل کی پیشکش ڈرامہ سریل “نور جہاں “ ا پنی جگہ بنارہا ہے اور اسے پسند کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے۔ ڈرامے کے تمام کردار آہستہ آہستہ فٹ ہوچکے ہیں۔ جسکا مداح پہلے ہی اندازہ لگا رہے تھے۔
اس قسط میں سفیرنےسنبل کو ممکنہ طورپربدترین صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ اس کی دوسری بیوی ماہا نے خاندان کے پہلے پوتے کو جنم دیا ہےاور اس طرح اب وہ گھر میں خاندان کے ایک اہم حصے کے طور پر رہ رہی ہے۔
ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور دلکش نین نقش مصنوعی نکلے ڈرماٹالوجسٹ کا دعوی
نور جہاں نےبھی اپنا رنگ بدل لیا اور اب سفیر کی پہلی بیوی سنببل کو اپنےپوتے اور اس کی دوسری بیوی کی نوکرانی اور دیکھ بھال کرنے کے کام پر لگادیا جائے گا۔
سفینہ یہاں ایک بار پھرشو کی اسٹاربن گئیں، کیونکہ اس نے سنبل کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے اور انہیں آئینہ بھی دکھایا کہ کس طرح ہمارے معاشرے کے متوسط طبقے کی لڑکیوں کو شادی کر کے مرنا سکھایا جاتا ہے اور انہیں ہمیشہ سسرال اور شوہر کی بدسلوکی سہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین بھی سفینہ کے کردارکو سراہ رہے ہیں اور سنبل کی حمایت میں اس کےکھڑے ہو جانے کی تعریف کر رہیے ہیں۔ جبکہ نور جہاں اور سفیر دونوں کوظالم قرار دیا جا رہا ہے۔
مداح یہ بھی توقع کر رہے ہیں کہ خاندان کی تینوں بہومل کراب ظالم ساس سے بدلہ لیں گی، جس نے ان کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔
Comments are closed on this story.