Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کے درختوں پر ’جامنی رنگ‘ آپ کی زندگی خطرے میں ڈال سکتا ہے

یہ نشان خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتا ہے
شائع 19 اگست 2024 12:49pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اگر آپ پہلی بار امریکا گئے اور وہاں آپ کی نظر پیڑ پر موجود جامنی رنگ کے نشان پر پڑے تو بنا کچھ سوچے سمجھے وہاں سے بھاگ نکلیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی تقریباً دو درجن ریاستوں میں جنگل میں کسی درخت پر جامنی رنگ کا نشان نجی املاک کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ امریکا کے کس حصے میں موجود ہیں۔

جس مقام پر جامنی رنگ آپ کو کسی شے یا درخت پر نظر آئے، اس زمین کے مالکان بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوسکتے ہیں۔ جو اپنی نجی پراپرٹی پر آنے والے انجان شخص کو دیکھ کر ان پر حملہ کرسکتے ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق جامنی رنگ کے نشانات کا سائز اور ان کے درمیان فاصلہ تقریباً 8 انچ لمبا، ایک سے دو انچ چوڑا اور زمین سے تقریباً تین سے پانچ فٹ کے درمیان ہوتا ہے۔ درختوں کے قریب سے گزرنے والا کوئی بھی شخص اس نشان کو باآسانی دیکھ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ریاستوں میں نارنجی، سرخ یا نیلے رنگ کا استعمال ہوتا ہے مگر فلوریڈا، ٹیکساس، الاباما اور جنوبی کیرولائنا سمیت دیگر ریاستوں میں جامنی رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تقریباً 24 ریاستوں میں جامنی رنگ کے قوانین ہیں جو درختوں پر نشانات کے ذریعے پراپرٹی کی حدود کو ظاہر کرتے ہیں۔

tree

color painted

purple colour

warning sign

life could be in danger