Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا میں بھارتی پریڈ کے دوران خالصتانی حامیوں کا ہنگامہ، بھارت واپس جاؤ کے نعرے بلند

واقعے کی مختلف ویڈیوز فوٹیج سوشل میڈیا پر بھرپور شیئر کی گئیں
شائع 19 اگست 2024 12:16pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

کینیڈا میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات خالصتان تحریک کے حامیوں کے انتشار آمیز رویے سے متاثر ہوئیں۔ واقعے میں بھارتی پرچم کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کے مرکز ناتھن فلپس اسکوائر پر خالصتان تحریک کے مظاہرین کے ایک گروپ کو ہندوستانی قومی پرچم پھاڑتے اور ”بھارت واپس جاؤ“ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعے نے خالصتانی تحریک اور کینیڈا میں مقیم بھارتیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غم و غصے اور خدشات کو جنم دیا۔

انڈیا ڈے پریڈ ایک سالانہ تقریب ہے جو ہندوستان کے یوم آزادی کا جشن مناتی ہے اور ٹورنٹو کمیونٹی کے اندر متحرک بھارتی ثقافت اور ورثے کی نمائش کرتی ہے۔ تاہم، رواں سال کی تقریب خالصتانی مظاہرین کے جارحانہ رویے کے سبب ںاخوشگوار ثابت ہوئی ، جنہوں نے پرامن تہوار میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

مذکورہ واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا، جس پر بھارتی حکومت اور کینیڈا میں مقیم ہندوستانی باشندوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔

بہت سے افراد نے بھارتی پرچم کی بے حرمتی اور ثقافتی تقریب میں خلل ڈالنے پر اپنی مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا۔

india

canada

Pro Khalistan Protesters

india day parade