Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

وسیم اکرم کا سوشل میڈیا استعمال کر نے والوں پر طنز

براہ مہربانی کامیاب افراد کو مشورہ دینا بند کریں
شائع 19 اگست 2024 12:21pm

دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑی اور سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم ،جو کہ اکثر غیرضروری سوشل میڈیا ٹرولنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں، نے حال ہی میں عائشہ عمر کے ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

شومیں وسیم اکرم نے کامیاب شخصیات کو بیکار مشورے دینے والے سوشل میڈیا صارفین کومشورہ دیا ہے۔

کون سا سپر اسٹار صبح پانچ بجے سوتا ہے اور صبح نو بجےہی اٹھ جاتا ہے، ایک وقت کا کھانا کھاتا ہے؟

جب عائشہ عمرنے وسیم اکرم سے مشورے دینےوالوں سے متعلق پوچھا تو جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ میری ایسے لوگوں سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی دوسروں کو مشورہ دینا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ، جب ایسے لوگ، جن کے بمشکل تھوڑے فولوورز ہیں دنیا کے سب سے کامیاب اور مشہور لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں، جن کے پہلے سے ہی لاکھوں فالوورز ہیں،تو بڑا عجیب لگتا ہے۔

انہوں نے ایسے لوگوں سے درخواست کی کہ بہتر ہے کہ اس کی بجائے،آپ لوگ اپنے ارد گرد، خوبصورت خوشی اور مثبتت پھیلائیں. حتی کہ اگر آپ کسی کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ تب بھی تنقید برائے تعمیرکواپنائیں اورصرف کچھ مثبت کہیں۔ اس طرح آپ کو بھی آرام اور سکون ملے گا اوردوسروں کی زندگی میں حوصلہ افزائی اورسکون آئے گا۔

Wasim Akram

lifestyle

Pakistani celebrity