Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیو ایم کا سندھ کو بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ سبسڈی دینے کا مطالبہ

اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو چند دنوں میں کراچی کی سڑکوں پر انتشار نظر آئے گا، فاروق ستار
شائع 19 اگست 2024 12:05pm

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سندھ کو بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ سبسڈی دینے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو بھی بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ سبسڈی دی جائے، بجلی بلوں پر صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے، 14 روپے فی یوںٹ کی سبسڈی اگر صوبہ نہیں دے سکتا تو وفاق دے، اب بھی اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو چند دنوں میں کراچی کی سڑکوں پر انتشار نظر آئے گا۔

فاروق ستار نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا، ناانصافیوں، ظلم و جبر امتیاز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، صارفین کو ناانصافیوں اور ظلم کی چکی میں پیسا جارہا ہے، کراچی کے صارفین کو کوئی رعایت نہیں دی جارہی۔

بطور سزا لوڈ شیڈنگ کو جائز قرار دینے کیلئے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

بجلی ریلیف پیکج: حکومت پنجاب کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو پیشگی ادائیگی کا فیصلہ

ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نیپرا نے ایڈجسٹمنٹ کے نام پر فی یونٹ 3 سے 5 روپے اضافہ کردیا، سندھ کے لوگ بھی ریلیف کے حقدار ہے، کراچی والوں کوامتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کراچی کے صارفین 60 سے 64 روپے فی یونٹ بجلی کا بل دے رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ بجلی کی قیمت کو ساتویں آسمان سے بھی اوپر پہنچادیا گیا ہے، لوگوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کریں، مجبور کیا جارہا ہے کہ لوگ سڑکوں پر بیٹھ جائیں۔

karachi

MQM Pakistan

electricity prices

Farooq Sattar

Electricity Relief Package