دوسری منزل سے اے سی نیچے موجود لڑکے کے سر پر جا گرا
دنیا بھر میں کئی افراد اچانک حادثاتی موت کا شکار ہوکر دنیا سے چلے جاتے ہیں۔
جیسا کہ بھارتی شہر دہلی سے تعلق رکھنے والا نوجوان خوفناک حادثاتی موت کا شکار ہو کر موت کی نیند سوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے کرول باغ علاقے میں ایک عمارت کی دوسری منزل سے ائیر کنڈیشنر کا آوٹر سر پر گرنے سے 18 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ ہفتہ 17 اگست کی شام تقریباً 7 بجے اس وقت پیش آیا جب جیتیش چڈھا نامی نوجوان اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر اپنے دوست کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا۔ اسی دوران ایئر کنڈیشنر کا آؤٹردوسری منزل سے دونوں نوجوانوں کے اوپر آگرا۔
واقعے کے بعد دونوں لڑکوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 18 سالہ جیتیش چڈھا کو مردہ قرار دیا۔ جبکہ اس کا 17 سالہ دوست اسپتال میں تاحال زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی بی جی روڈ کے مقامی پولیس اسٹیشن نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا اور اے سی گرنے کی وجہ جاننے کے لیے جائے وقوعہ پر فرانزک ٹیم تعینات کر دی ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.