Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سپر بلیو مون کا نظارہ پاکستانی وقت کے مطابق آج کتنے بجے ہوگا؟

سپر مون وہ چاند ہے جو زمین کے قریب ترین مقام پر آجاتا ہے اور اس کی چمک اور سائز معمول سے زیادہ ہوتا ہے
شائع 19 اگست 2024 10:36am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان میں رواں سال کا پہلا مکمل چاند (سپر بلیو مون) آج رات 11 بج کر26 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق سپر بلیو مون آج 19 اگست 2024 کو رات 11 بج کر 26 منٹ پر ہوگا، اور یہ کوئی عام چاند نہیں ہوگا بلکہ معمول سے بڑے سائز کا سپر مون بلو مون ہوگا۔ اس کے علاوہ آئندہ سپر بلیو مون کا نظارہ 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھا جا سکے گا۔

سپر مون بلو مون کا کیا مطلب ہے؟

سپر مون وہ چاند ہے جو زمین کے قریب ترین مقام پر آجاتا ہے اور اس کی چمک اور سائز معمول سے زیادہ ہوتا ہے۔ یہ چاند 30 فیصد زیادہ روشن اور 14 فیصد بڑا نظر آتا ہے۔ 19 اگست کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 26 ہزار میل کے فاصلے پر موجود ہوگا۔

بلو مون کا مطلب ہے کہ ایک ہی مہینے میں دوسرا پورا چاند نظر آنا ہے۔ اس مرتبہ یہ بلو مون رواں ماہ اگست کی آج کی تاریخ کو نظر آئے گا، مگر اس کا رنگ نیلا نہیں ہوگا۔

نیلے چاند (بلیو مون) کا مطلب یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہو جائے گا بلکہ یہ نام ایک اصطلاح کے طور پر استعمال ہوتا ہے، بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19 ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی دیکھنے میں جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگا جسے بلیو مون کہا گیا۔

super blue moon

august

sky