Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی کیوں کام کررہے ہیں؟ وجہ بتادی

اپنے بلاگ میں لوگوں کے اس سوال کا جواب دے دیا
شائع 19 اگست 2024 11:11am

امیتابھ بچن نے کہا کہ اس عمر میں ان کے کام کی وجہ انہیں اس کا موقع ملنا ہے، جس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

اتوار کو بگ بی نے اپنے ایک بلاگ میں ایک طویل نوٹ لکھا ہے، جس میں انہوں نے ایسے لوگوں کے سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے،جو ان سے سے اب تک کام کرنے کی وجہ پوچھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اس سے کسی کو کوئی مسئلہ ہے۔

راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن کے درمیان کیوں تلخی تھی؟

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن آج 81 سال کی عمر ہونے کے باوجود نہ صرف چاق و چوبند دکھائی دیتے ہیں، بلکہ اپنے کیریئر کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی کامیابی ایک یا دو نہیں بلکہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں انڈسٹری کو کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں۔ بگ بی آج بھی سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں ان کے ہر دن کا آغاز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سے ہوتا ہے۔ ان کے فین فالوونگ نہ صرف ایشیاء، بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

امیتابھ بچن عمر کی اس دہلیز پر پہنچنے کے باوجود آج بھی فلم انڈسٹری میں مصروف ہیں۔ وہ ”کون بنے گا کروڑ پتی 16“ کی میزبانی بھی کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی کئی پروجیکت پر کام کررہے ہیں۔ ان سے اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ وہ اس عمر میں بھی کیوں کام کر رہے ہیں ؟ اتوار کو بگ بی نے اپنے ایک بلاگ میں خود ہی اس سوال کا جواب دے دیا۔

انہوں نے لکھا کہ، وہ مجھ سے کام کے سیٹ پر پوچھتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔ میرے کام کی وجہ۔۔۔۔۔۔ اور میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے، سوائے اس کے کہ میرے پاس ایک اورکام کرنے کا موقع ہے۔۔۔۔۔اور کیا وجہ ہو سکتی ہے۔

امیتابھ بچن نے یہ بھی کہا کہ ان کے کام کرنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے لوگ متفق نہ ہوں انہوں نےایسے لوگوں سے کہا کہ، میرے جوتے پہنو اور معلوم کرو۔۔۔شاید آپ صحیح ہوں ۔۔۔۔۔اور شاید نہیں۔۔۔ آپ کو نتائج اخذ کرنے کی آزادی ہے اور مجھے اپنا کام کرنے کی آزادی۔

امیتابھ بچن نے اس بلاگ میں لوگوں سے یہ پوچھا کہ جو کام انہیں دیا گیا ہے اگر وہ انہیں ملتا تو وہ کیا کرتے۔ ان کے کام کرنے سے اگر کسی کومسئلہ ہے تو اسے چاہیے کہ وہ سیٹ پر جائے اور معلوم کرے۔

امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) 16 کے میزبان کے طور پر اپنا کردار دوبارہ ادا کیا ہے۔ وہ آخری بار وہ فلم ”کالکی 2898 ء“ میں نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ امیتابھ بچن فلم ”ویتائیاں“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں رجنی کانت بھی ہیں۔ یہ فلم اس سال اکتوبر میں دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فہد فاضل، رانا دگوبتی، ریتیکا سنگھ، منجو واریئر اور دوشارا وجین شامل ہیں۔

Celebrities

Bollywood

Amitabh Bachchan

lifestyle