Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان، دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری
شائع 19 اگست 2024 09:38am

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ سورج اور ہلکے بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

صبح سے کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 22 نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 79 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تونسہ، لیہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان اورخوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ اور کرم میں بارش کی توقع ہے۔

زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ اوربدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، بلوچستان میں سیلاب کے حوالے سے نیا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ اور زیارت میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 33، قلات میں 28، ژوب میں 34، زیارت میں 25، سبی میں 36 اور تربت میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، آمدورفت معطل

اس کے علاوہ نوکنڈی درجہ حرارت میں 42، چمن میں 37، گوادر میں 32 اور جیونی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

cloudy weather

Karachi Rain

rainy weather

Balochistan Rain

hot and dry weather