Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کو ایک اور دھچکا، امریکی ایئرلائنز نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

غزہ کی پٹی میں اسرائیل فورسزکی وحشیانہ جنگی کارروائیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے بعد فیصلہ کیا گیا
شائع 19 اگست 2024 08:43am

غزہ کی پٹی میں اسرائیل فورسزکی وحشیانہ جنگی کارروائیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی سے اور گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد شہید اور 92,000 زخمی ہونے کے بعد متعدد امریکی ایئر لائنز نے اپریل 2025 تک اسرائیل جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے اے این کے مطابق ایئر لائن نے طویل مدتی تعطل کی کوئی خاص وجہ بتائے بغیر تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر پروازوں کی معطلی میں توسیع کر دی ہے۔

امریکن ایئر لائنز اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کرنے میں یونائیٹڈ ایئر لائنز اور ڈیلٹا ایئر لائنز سمیت کئی دیگر بڑے کیریئرز میں شامل ہیں۔ 7 اگست تک، 20 غیر ملکی ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے اور وہاں سے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں۔

31 جولائی کو تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں کے خدشات کے پیش نظر ملک ہائی فوجی چوکس ہے۔

America

Iran Israel Tension