Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا امکان روشن

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن پیش رفت کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں اسرائیل پہنچ گئے ہیں
شائع 19 اگست 2024 08:27am

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیش رفت کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ اکتوبر 2023 میں شروع ہوئی اور جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کا یہ نواں دورہ ہے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی ترمیم شدہ تجاویز پیش کی گئی ہیں اور جس کا مقصد فریقین کے درمیان دیرینہ خلیج کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

امریکا اور اسرائیل گزشتہ ہفتے قطر میں مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے ایک معاہدے کے بارے میں پرامید ہیں تاہم عسکریت پسند تنظیم حماس کا الزام ہے کہ پیش رفت کی تجاویز ایک ’فریب‘ ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کی پٹی سے مکمل طور پر انخلا کرنا ہو گا۔

America

Iran Israel Tension