Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں انٹرنیٹ فائر وال کی تنصیب پی ٹی آئی دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ ہوا، دستاویز سامنے آگئی

عمران دور حکومت میں وزیراعظم آفس میں نیشنل فائر وال پر اجلاس ہوا، جس کی دستاویز سامنے آئی
شائع 19 اگست 2024 12:04am

ملک میں انٹرنیٹ سسٹم کیلئے فائر وال کی تنصیب پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ ہوا۔

بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعظم آفس میں نیشنل فائر وال پر اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم آفس میں فائر وال سے متعلق اجلاس کی دستاویز سامنے آگئی۔

دستاویز کے مطابق 22 اکتوبر 2020ء کو نیشنل فائر وال سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے۔

مزید یہ بھی لکھا گیا کہ وزارت آئی ٹی کیس باضابطہ منظوری کےلیے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے۔ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیشرفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم آفس میں 2020 میں نیشنل فائروال پر اجلاس سے متعلق خط سامنے آگیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو ارسال خط پر 4 نومبر 2020 کی تاریخ درج ہے۔

فائر وال سے ہونے والا نقصان 30 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے، پاشا

نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا کہ فائر وال پر فریقین کی تجاویز اور عمل درآمد کے لیے آپشنز بھی تجویز کیے جائیں۔ جب کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے اور وی چیٹ کی طرز پر نیشنل سوشل میڈیا ایپلی کیشن بھی تیار کی جائے۔

انٹرنیٹ سست ہونے سے کم ازکم 500 ملین کا نقصان ہوا، ای کامرس فورمز ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ن لیگی سینیٹر کا انکشافکروائی جائے۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ کئی روز سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، اس حوالے سے اتوار کو وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ کو نہ بند کیا نہ سلو کیا گیا بلکہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انٹرنیٹ پر دباؤ آیا، جب زیادہ لوگ لائیو انٹرنیٹ پر جاتے ہیں تو دباؤ بڑھتا ہے، حکومت کو اندازہ ہے کہ انٹرنیٹ متاثر ہونے سے عوام غصے میں ہیں، کوشش ہے کہ لوگوں کو اب مزید انٹرنیٹ مسائل کا سامنا نہ ہو۔

social media

Firewall in Pakistan

Internet slow