Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان میں اے ٹی ایم، آن لائن بینکنگ سروسز پر سائبر حملے کی خبریں، ’ون لنک‘ کی وضاحت جاری

ایڈوائزری میں کچھ احتیاط بھی بیان کی گئی ہیں جو کسی بھی صارف کو اپنانی چاہئیں
شائع 18 اگست 2024 11:26pm

پاکستان میں تمام بینکنگ سیکٹر اور اے ٹی ایمز کو جوڑنے والی سروس ”ون لنک“ (1LINK) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر گردش کرنے والی جھوٹی افواہوں کے خلاف ایک پبلک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مذکورہ افواہوں میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ سروسز خطرے میں ہیں۔

پیمنٹ گیٹ وے سسٹم ون لنک نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ان بے بنیاد دعوؤں کو نظر انداز کریں۔

ون لنک نے اپنی ایڈوائزری میں بتایا کہ اسی طرح کا خوف 2017 میں ”Wannacry Ransomware“ سائبر حملے کے دوران سامنے آیا تھا، جس نے مائیکروسافٹ ونڈوز مشینوں بشمول بینکوں کے زیر استعمال مشینوں کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم، پاکستان کے بینکنگ سیکٹر نے 2017 میں ان حملوں کے خلاف کامیابی سے دفاع کیا۔

اوکاڑہ : ملزمان نے اے ٹی ایم کو ہیک کرکے 34 لاکھ روپے چوری کرلیے

ون لنک نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کی دھوکہ دہی پر کوئی توجہ نہ دیں اور کسی بھی رہنمائی کے لیے اپنے بینکوں سے مشورہ کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ماحولیاتی نظام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے بینکوں اور ون لنک کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے، تاکہ سخت آئی ٹی اور حفاظتی رہنما خطوط کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

کیا آپ جانتے ہیں اے ٹی ایم کس طرح کام کرتا ہے؟

ادارے نے واضح کیا کہ اس تناظر میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ ایکو سسٹم میں کوئی سائبر خطرہ نہیں دیکھا گیا ہے اور مالیاتی خدمات کی صنعت پہلے کی طرح چوکس ہے۔

ایڈوائزری میں کچھ احتیاط بھی بیان کی گئی ہیں جو کسی بھی صارف کو اپنانی چاہئیں۔

ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم، برانچز، یا آن لائن بینکنگ کرتے وقت اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور فوری طور پر مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔

جعلی نوٹ اے ٹی ایم سے نکلنے پر بینک 100 گنا رقم بطور جرمانہ دینگے

اپنے پیمنٹ کارڈز یا ذاتی اور مالی معلومات، جیسے کارڈ نمبر، پن نمبرز، او ٹی پی، یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔

کسی بھی غیر معمولی چیز کے لیے اے ٹی ایم کا معائنہ کریں جو آپ کے کارڈ پر یا اس سے ڈیٹا کاپی کرنے کے آلات ہو سکتے ہیں۔

کسی بھی مشتبہ لنکس پر کلک نہ کریں یا آن لائن ذاتی معلومات کا اشتراک نہ کریں۔

استعمال کے بعد ہمیشہ اپنے آن لائن بینکنگ سیشن سے لاگ آؤٹ کریں۔

اپنے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور کسی بھی غیر مجاز لین دین، کارڈ چوری یا گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر بینک کو مطلع کریں۔

Cyber Attack

ATM

Online Banking