Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

راولپنڈی: ٹریفک وارڈنز کی حاضر دماغی، اغواء کاروں سے لڑکا بازیاب کرا لیا

ٹریفک پولیس نے متاثرہ لڑکے کو پولیس کے حوالے کردیا
شائع 18 اگست 2024 11:00pm

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈنز نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغواء کاروں سے لڑکا بازیاب کرا لیا۔

ٹریفک وارڈنز کو ایک گاڑی نظر آئی جس کی ڈکی کو کوئی اندر سے کھولنے کی کوشش کررہا تھا، یہ منظر دیکھ کر ٹریفک وارڈنز نے ڈکی کھولی تو اس میں سے نوجوان برآمد ہوا۔

16 سالہ اسد اللہ کو راولپنڈی کے علاقے ساگری سے اغواء کیا گیا تھا، اغواء کاروں نے لڑکے کو بےہوش کرکے گاڑی کی ڈگی میں بند کیا تھا، تاہم اسے ہوش آگیا تھا۔

ٹریفک وارڈنز نے لڑکے کو بازیاب کرایا تو اغوا کار گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔ جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ لڑکے کو پولیس کے حوالے کردیا۔