نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے بعد عشرت العباد کا وطن واپسی کا اعلان
حال ہی میں اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرنے والے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ عوام تمام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوئی ہے، میرے ساتھ بڑے اچھے لوگ کھڑے ہیں، وقت آنے پر ان کے نام بتاؤں گا۔
سابق گونر سندھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یہ لوگ پاکستان میں بھی ہیں اور باہر بھی ہیں، میں ابھی نئی جماعت بنانے کے پراسس میں ہوں۔
فوج ایک بڑی سازش کی تحقیقات کررہی ہے، انویسٹی گیشن مکمل ہوگی تو سامنے لائیں گے، رانا تنویر
عشرت العباد نے کہا کہ میں نے دوستوں کے مشورے کے باعث عوام پاکستان پارٹی جوائن نہیں کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ملکی مسائل کا حل موجود ہے، اور کہا کہ آئی پی پیز کا معاملہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، بند پلانٹس پر کیوں ادائیگی کی جارہی ہے، اس معاملے پر کمیٹیاں بنانا بے کار ہے، یہ معاملہ بہت جلد حل کیا جاسکتا ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں اسی سال پاکستان آجاؤں گا۔
گورنر سندھ کا پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا اعلان
خیال رہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم انہوں نے اب تک پارٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Comments are closed on this story.