Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
25 Rabi ul Awal 1446  

غریب ماں کے سامنے آئی فون کیلئے بھوک ہڑتال کرنے پر نوجوان کو شدید لعن طعن کا سامنا

غریب ماں پھول بیچ کر گھر چلاتی ہے، ویڈیو وائرل، انٹرنیٹ پر تبصروں کی بھرمار
اپ ڈیٹ 18 اگست 2024 08:58pm

بھارت کی ایک غریب پھول فروش کے بیٹے نے آئی فون حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے تین دن تک کھانا پینا چھوڑ دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے نوجوان پر لعن طعن کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے نوجوانوں پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ بہت سوں کی رائے یہ ہے کہ ملک کے حالات کی خرابی میں کلیدی کردار نوجوانوں کی غلط سوچ کا ہے۔ یہی مائنڈ سیٹ ملک میں غربت اور بے روزگاری کو فروغ دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے ایک یوزر نے لکھا کہ اگر یہ پورا معاملہ ”پلانٹیڈ“ یا ”اسکرپٹیڈ“ نہیں ہے تو پھر انتہائی افسوس ناک ہے اور اِس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہماری نئی کہاں پہنچ چکی ہے اور اب کہاں جانا چاہتی ہے۔

اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے تبصروں کا بازار گرم ہے۔ یہ پوری ویڈیو ایک ڈرامے کی سی شکل میں ہے۔

ماں غریب ہے، مندر کے باہر پھول بیچ کر گھر چلاتی ہے۔ بیٹے کو وہ دکان پر لے جاتی ہے اور موبائل کی دکان کے مالک کو بتاتی ہے کہ بیٹے نے تین دن سے کچھ نہیں کھایا۔

پھر ماں مجبور ہوکر بیٹے کو آئی فون دلواتی ہے مگر ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہتی ہے کہ اب خود کچھ کماکر دکھا اور جو رقم میں نے آئی فون کی خریداری پر خرچ کی ہے وہ مجھے واپس دے۔

iPhone

Hunger Strike

POOR MOTHER

YOUNG MAN