Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ، لاہور کی تنظیم غائب، کارکنان پریشان

مرکزی قیادت نے لاہور تنظیم اور کارکنان کو جلسے میں شرکت کی ہدایت کر رکھی ہے، ذرائع
شائع 18 اگست 2024 07:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

تحریک انصاف 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم غائب اور کارکنان پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک طرف پارٹی کی مرکزی قیادت نے لاہور تنظیم اور کارکنان کو جلسے میں شرکت کی ہدیات کر رکھی ہے۔ جب کہ دوسری طرف پی ٹی آئی لاہور کے کارکنان اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں سے بےخبر ہیں۔

پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ کارکنان کا شکوہ ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے کوئی ہدایات نہیں ملیں، مقامی قیادت نے تاحال جلسے کی تیاریاں شروع نہیں کیں۔

پی ٹی آئی میں گروہ بندی نہیں، شکیل خان کو کرپشن پر ہٹایا، بیرسٹر سیف

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنان کہتے ہیں کہ میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر تین روز قبل لاہور تنظیم بدلی گئی، میاں اسلم اقبال خود بھی میدان میں نکلنے کیلئے تیار نہیں، تنظیم کے نئے صدر غائب ہیں، نہیں معلوم کیا کرنا ہے۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti lahore