Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت کی مریم نواز کو شیخ حسینہ سے بھی برا حال کرنے کی دھمکی

تمہاری بے رحمی بھی دیکھیں گے، تمہارا اور تمہارے سہولت کاروں کا زور بھی دیکھیں گے، شیر افضل مروت
شائع 18 اگست 2024 07:03pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہم لاہور آئیں گے، اگر مریم نواز نے گولی چلانے کی کوشش کی تو شیخ حسینہ سے برا حال ہوگا۔

شیر افضل مروت نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مریم بی بی کہتی ہیں میں بے رحمی سے پیش آؤں گی، تو سنو، ہم آئیں گے، عین لاہور کے وسط میں آئیں گے‘۔

رؤف حسن نے آرمی چیف سے متعلق حساس معلومات بھارت سے شیئر کیں، چشم کشا ثبوت سامنے آگئے

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری بے رحمی بھی دیکھیں گے، تمہارا اور تمہارے سہولت کاروں کا زور بھی دیکھیں گے‘۔

فیض حمید کی گرفتاری پر بالکل بھی خوفزدہ نہیں، عمران خان

شیر افضل مروت نے کہا کہ ’اگر پاکستانیوں پر گولیاں چلانے کی غلطی کی تو قسم سے بنگلہ دیش سے بھی تمہارا حال برا ہوگا‘۔

Maryam Nawaz

Sher Afzal Marwat