Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبح سے کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
شائع 18 اگست 2024 06:56pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

محکمہ موسمیات نے صبح سے کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 70.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اورنگی ٹاؤن میں 26 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گلشن معمار میں 8.6 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 7.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ سب سے کم بارش موسمیات کے علاقے میں ایک ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گرگیا

واضح رہے کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، بارشوں کے باعث 2 روز میں مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد موسلادھار بارش سے ڈوب گئے جہاں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، بارش کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے 65 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

karachi

Met Office

Karachi Rain