ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیر اعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں موجود کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ بجلی چوری کی روک تھام ، لائن لاسز میں کمی اوربجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر کرنا توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت توانائی ، پاورڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں پاورڈویژن کے مختلف امور پربریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے ایس او پیز اور اسٹیئرنگ کمیٹی کو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کا پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا اعلان
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری کے حوالے سے پولیس فورس اور تحصیل داروں کی تعداد ڈسکوز کی ضرورت کے مطابق پوری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ شہبازشریف نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فی الفور طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انٹرنیٹ کو بند کیا نہ سست، وی پی این کے استعمال سے مسئلہ ہوا، وزیر آئی ٹی
آئی پی پیز سے متعلق جس نے غلط پالیسی بنائی اسے کٹہرے میں لایا جائے، علی پرویز
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر کرنا توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ حال ہی میں بجلی کی ترسیل کی پانچ کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی ایک شفاف عمل کے ذریعے کی گئی ہے۔ امید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
Comments are closed on this story.