Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فوج ایک بڑی سازش کی تحقیقات کررہی ہے، انویسٹی گیشن مکمل ہوگی تو سامنے لائیں گے، رانا تنویر

معیشت کی بحالی کیلئے گیس، بجلی سستی کرنے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار
شائع 18 اگست 2024 05:37pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ فوج ایک بڑی سازش کی تحقیقات کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہوگی توسامنے لائیں گے۔

مرید کے میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ 9 مئی واقعے سے ملکی سالمیت خطرے میں پڑسکتی تھی، سانحہ 9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا، آئین و قانون سے ہٹ کر فیصلے ہو رہے ہیں، ملک ایسے نہیں چلتا۔

رؤف حسن نے آرمی چیف سے متعلق حساس معلومات بھارت سے شیئر کیں، چشم کشا ثبوت سامنے آگئے

صحافی نے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس ریٹائرڈ ’ثاقب نثار اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو بھی کٹہرے میں لایا جا رہا ہے‘۔ جس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ ’انکوائری میں جو آئے گا کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘

ثاقب نثار کے بھی فیض حمید سے رابطے رہے، اب مان نہیں رہے، طلال چوہدری

رانا تنویر نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے گیس، بجلی سستی کرنے جا رہے ہیں، 500 یونٹ تک بجلی سستی کر رہے ہیں، جلد خوشخبری ملےگی۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط ہیں ان پر بھی عمل کرنا ہے۔

Faiz Hameed

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)