Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ کا پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا اعلان

سندھ کے عوام کو پنجاب کی طرح بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ ملا تو احساس محرومی پیدا ہو گا، کامران ٹیسوری
شائع 18 اگست 2024 05:19pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو پنجاب کی طرح بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ ملا تو احساس محرومی پیدا ہو گا، سندھ حکومت کو خط لکھ رہا ہوں کہ وہ بھی صوبے میں بجلی سستی کرنے کے فنڈ مختص کرے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، پنجاب کی طرح عوام کو 14 روپے فی یونٹ بجلی کی کمی کا ریلیف دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو بھی پنجاب کی طرح اپنے صوبے کی عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔

آئی پی پیز سے متعلق جس نے غلط پالیسی بنائی اسے کٹہرے میں لایا جائے، علی پرویز

واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا تھا کہ پنجاب میں 500 تک یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا۔ جس کے بعد نجاب حکومت نے بجلی صارفین کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرتے ہوئے بجلی فراہم کرنے والی پانچ سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ایڈوانس میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈسکوز سے ریلیف کی صورت میں واجب الادا رقم کا تخمینہ فراہم کرنے کا کہا ہے۔

K Electric

electricity prices

kamran tessroi