Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثاقب نثار کے بھی فیض حمید سے رابطے رہے، اب مان نہیں رہے، طلال چوہدری

چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنے ادارے میں احتساب کرنا ہوگا، طلال چوہدری
شائع 18 اگست 2024 05:10pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے رابطے رہے مگر اب مان نہیں رہے۔

طلال چوہدری نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوداحتسابی کا عمل ہر ادارے کو کرنا چاہیے، خود احتسابی کا عمل شفافیت پر مبنی ہونا چاہیے، احتساب اب ہر صورت ہوکر رہے گا اور تمام اداروں، سیاسی پارٹیوں کو اس احتساب کا حصہ بننا ہوگا۔

فیض حمید کی گرفتاری پر بالکل بھی خوفزدہ نہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوئی رہے نہ رہے پاکستان کو رہنا ہوگا، 75 سال بعد یہ احتساب شروع ہوا ہے۔

اپوزیشن جماعت کا حوالہ دیتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ رؤف حسن اکیلا آدمی نہیں تھا، یہ پورا پلان تھا، ثاقب نثار بھی جھوٹ بول رہے ہیں، سابق چیف جسٹس کے بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے رابطے رہے مگر اب مان نہیں رہے۔

چیف جسٹس پر اعتراض پر مبنی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنے ادارے میں احتساب کرنا ہوگا، احتساب سب کا ہونا چاہیے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ملک میں جان بوجھ کر معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

talal chaudhry