Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا دادو میں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس

مراد علی شاہ نے خان محمد ملا گوٹھ میں 45 لڑکیوں کی رقم کےعوض شادی پر رپورٹ طلب کرلی
شائع 18 اگست 2024 01:41pm

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو میں کم عمر بچیوں کی غربت کے باعث شادیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے دادو میں غربت کے باعث پیسوں کی خاطر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لیا، مراد علی شاہ نے خان محمد ملا گوٹھ میں 45 لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر رپورٹ طلب کرلی۔

اس حوالے سے مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کمشنر حیدرآباد ان تمام معاملات کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائیں، کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کریں اور رپورٹ پیش کریں۔

جہیز کی وجہ سے 1 کروڑ 35 لاکھ لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونے کا انکشاف

کم عمری کی شادیوں کے تلخ حقائق اجاگر کرتا ’مائے ری‘ خواتین میں مقبول کیوں

وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدر آباد سے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے کیا بیاہی گئی لڑکیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں؟ اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی؟ بیاہی گئی لڑکیاں اس وقت کس حال میں ہیں، ہر پہلو کی رپورٹ دیں تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد کو انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دینے کی بھی ہدایت کردی۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

sindh

Dadu

Syed Murad Ali Shah

marrige

Marriage of young girls