Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی جاں بحق، مقدمہ درج

غیرملکی شہری نے گاڑی سے پیدل چلتے راہگیر ولی اللہ کو کچل دیا
اپ ڈیٹ 18 اگست 2024 06:24pm

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں ایف نائن پارک کے قریب غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔

اسلام آباد میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تھانہ مارگلہ کی حدود میں ایف نائن پارک کے قریب غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکرسے پاکستان شہری جان کی بازی ہار گیا۔

غیرملکی شہری نے گاڑی سے پیدل چلتے راہگیر ولی اللہ کو کچل دیا، حادثے میں 23 سالہ ولی اللہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق گاڑی چائینیز ڈرائیور چلا رہا تھا، زخمی چائنیز ڈرائیور کو تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی شہری کی گاڑی سے ٹریفک حادثے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ جاں بحق شخص کے بھائی اختیار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں تیز رفتار ڈرائیونگ سے قتل کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھائی ولی خان جناح اوینیو پر ٹریفک حادثے کی زد میں آگئے ہیں، بھائی کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال پہنچنے پر بھائی جاں بحق ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی چینی ڈرائیور سن گنگوو چلا رہا تھا، جس کی گاڑی سے بھائی کی ٹکر ہوئی۔

اسلام آباد

foreigner's car hit pakistani

foreigner citizen