Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

یوکرین نے روس کے جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری کرلی

روسی ایٹمی پلانٹ پر حملے میں ڈرٹی بم استعمال کیے جائیں گے، رپورٹ
شائع 18 اگست 2024 09:21am

یوکرین نے روس کے کُرسک کے جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری کرلی جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج جوہری پاور پلانٹ پر حملے میں ڈرٹی بم استعمال کرے گی۔

روسی وزارت دفاع کی ترجمان ماریاز خاروا نے کہا یوکرین نے کُرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، کرسک جوہری پاور پلانٹ پر حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، حملہ ایٹمی دہشت گردی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) یوکرینی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے کر اس کی مذمت کرے اور نیوکلیئر سیفٹی سے متعلق امور کی خلاف ورزی روکے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ کیف کے اقدام سے یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا، اقوام متحدہ کیف کو روس کے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔

روس اور یوکرین کی افواج میں گھمسان کی لڑائی، بھاری نقصان کے دعوے

یوکرین کا روس کے ایک ہزار مربع میل علاقے پر قبضے کا دعویٰ، روسی صدر کا فوج کو ’دشمن کو باہر نکالنے‘ کا حکم

روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نہ صرف کُرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ بلکہ زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے، اس مقصد کے لیے اس نے تابکاری مواد کے حامل وار ہیڈز علاقے میں پہنچا دیے ہیں۔

مقامی صحافی کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرینی فوج اس مقصد کے لیے نیوکلیئر فیول ذخیرہ کرنیوالےتنصیب پر ڈرٹی بم استعمال کرے گی۔

russia

Ukraine

Russia Ukraine War

Nuclear Power Plant

Ukraine Nuclear Weapons

RUSSIAN AND UKRAINE

ukraine attack nuclear power plant