Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : ڈھائی لاکھ کیلئے مردہ لڑکے کو 3 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کا انکشاف

پیسے لے کر بتایا کہ بچے کی موت ہوگئی ہے، لواحقین کا الزام
شائع 17 اگست 2024 11:21pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

راولپنڈی میں نجی اسپتال کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر لواحقین سے آپریشن کے پیسے نکلوانے کیلئے 13 سالہ لڑکے کی لاش 3 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈھائی لاکھ روپے لینے کے بعد بتایا گیا کہ بچے کی موت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ 13 سالہ سید ذوہیب شاہ، راولپنڈی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ آپریشن کے فوری بعد لڑکے کا انتقال ہوگیا تھا۔

منکی پاکس کیا ہے اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے

اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے لواحقین نے بتایا کہ عملے نے لاش کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا اور آپریشن کی فیس ادا نہ ہونے تک والدین کو لاعلم رکھا۔

500 کلوگرام وزن کم کرنے والا سعودی نوجوان وائرل ہوگیا

لواحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ 3 دن تک ڈاکٹرز بتاتے رہے کہ بچہ زندہ ہے، ہم سے ڈھائی لاکھ روپے فیس لی گئی، اور فیس لیتے ہی بتایا گیا کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے۔

rawalpindi

صحت

doctors