Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی اعلیٰ عہدوں پر فائز 5 افراد کے کنٹریکٹ میں توسیع کی مخالفت

سول ایوی ایشن میں ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی پی ٹی آئی دور میں کنٹریکٹ پر تعیناتیاں ہوئیں
شائع 17 اگست 2024 10:22pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد : سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عہدوں پر فائز 5 آفیسرز کے کنٹریکٹ کو توسیع دینے کی مخالفت کردی۔ سول ایوی ایشن میں ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی پی ٹی آئی دور میں کنٹریکٹ پر تعیناتیاں ہوئیں۔

سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ خان ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشن، خرم شہزاد ڈائریکٹر سیفٹی اسٹینڈرڈ اور سعید احمد ڈائریکٹر سی این ایس کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کی جائے۔

خط میں ثاقب بٹ ڈائریکٹر فنانس اور ریحان افضل ایڈیشنل ڈائریکٹر ویجیلینس کو بھی توسیع نہ دینے کی درخواست کرتےہوئے کہا گیا کہ ان اہم ترین عہدوں پر بھرتی کا عمل غیر شفاف تھا۔

سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں قوائد ضوابط ، اشتہار میں درج اسٹینڈرڈ کا خیال نہیں رکھا گیا، ان عہدوں پر کنٹریکٹ ملازمین کو توسیع کے بجائے ریگولر ملازمین کی تعیناتی کی جائے۔