Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کی مبارک ثانی کیس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سماعت کیلئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے
شائع 17 اگست 2024 09:13pm

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر مبارک ثانی کیس کے فیصلے سے متعلق متفرق درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی نظر ثانی درخواست 24 جولائی کو منظور کی تھی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 22 اگست کو دن ساڑھے گیارہ بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض، نظرثانی کی اپیل

بینچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔

عدلتی فیصلوں کو اپنا مفہوم دینا فساد فی الارض کا ارتکاب ہے، سپریم کورٹ

پنجاب حکومت نے نظرثانی فیصلے میں درستگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

Supreme Court of Pakistan

Mubarak Sani case

Review Petition