Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیو یارک میں رام مندر کا فلوٹ پیش کرنے کے پروگرام نے تنازع کھڑا کردیا

ہندو تنظیم نے بھی نیو یارک کے میئر، گورنر سے جشن آزادی پریڈ سے رام مندر کا فلوٹ نکالنے کی استدعا کردی۔
شائع 17 اگست 2024 05:51pm

ایک ہندو تنظیم نے امریکا کے شہر نیو یارک میں بھارت کے جشنِ آزادی کی سالانہ پریڈ میں ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر کا فلوٹ پیش کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

کونسل آن امریکن مسلم ریلیشنز اور دی انڈین امریکن مسلم کونسل کے ساتھ ساتھ ہندوز فار ہیومن رائٹس نامی گروپ نے بھی کہا ہے کہ بھارت کے جشنِ آزادی کی پریڈ میں رام مندر کا فلوٹ پیش کرنے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوگی۔

تینوں تنظیموں نے نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز اور گورنر کیتھی ہوچل کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رام مندر مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بننے والی عمارت ہے کیونکہ یہ معبد تاریخی بابری مسجد کو شہید کرکے اُس کے مقام پر بنایا گیا ہے اور مسلمانوں کو بابری مسجد کی تعمیر کے لیے بہت دور جگہ دی گئی ہے۔

نیو یارک کے میئر اور گورنر کے نام خط میں یہ بھی درج ہے کہ آئینی طور پر بھارت ایک سیکیولر ریاست ہے اور اس اعتبار سے بھارت کے جشنِ آزادی کی پریڈ کے دوران کسی بھی مذہبی عمارت یا ایسی کسی اور چیز کا فلوٹ یا کچھ اور پیش نہیں کیا جاسکتا جس سے ملک کی مذہبی شناخت ظاہر ہوتی ہو اور دنیا کا یہ تاثر مل سکتا ہو کہ بھارت سر بہ سر ہندو ریاست ہے۔

نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز نے رواں ہفتے ایک پریس کانفرنس میں واضح کردیا تھا کہ بھارت کے جشنِ آزادی کی سالانہ پریڈ میں ایسے کسی بھی آئٹم کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس سے کسی کی دل آزاری کا امکان ہو یا تنافر پھیل سکتا ہو۔

New York

INDEPENDENCE DAY PARADE

RAM MANDIR FLOAT

HINDU GROUP OPPOSES