Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور دلکش نین نقش مصنوعی نکلے ڈرماٹالوجسٹ کا دعوی

ہانیہ عامر کی پرانی اور نئی تصاویر میں فرق واضح
اپ ڈیٹ 18 اگست 2024 09:24am

ڈرماٹولوجسٹ اور ایستھیٹک فیزیشن ڈاکٹر نمرہ عزیز نے پاکستان کی معروف اور دلکش ترین اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ہانیہ عامر اپنے دلفریب لُکس اور بنا میک اپ تصاویر فخریہ طور پر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں۔

تاہم، اب سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور ان کے حسین نین نقش کے مصنوعی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

اسکینڈل کوئین ہانیہ عامر کا ایک اور مبینہ افیئر سامنے آگیا

ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر نمرہ عزیز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہانیہ عامر کی کچھ سال پرانی اور اب دورِ حاضر کی تصویر کو بیک گراؤنڈ پر لگا کر ان کے چہرے پر آنے والی واضح تبدیلیوں سے متعلق تبصرہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سب جانتے ہیں ہانیہ عامر کی چہرے کی جلد کتنی دلکش اور ہائیڈریٹڈ ہے لیکن آج ہم ان پروسیجرز کی بات کریں گے جن سے گزر کر انہوں نے اپنی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا ہے‘۔

وسیم عباس نے سجل علی کی بجائے ہانیہ عامر کو کیوں منتخب کیا؟

انہوں نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’ہانیہ عامر کا چہرہ پہلے گول تھا لیکن اب انہوں نے اپنی تھوڑی کو پہلے سے تھوڑا زیادہ نوک دار کروایا ہے جبکہ انہوں نے اپنے ہونٹوں میں فلر کروایا ہے‘۔

نمرہ عزیز نے یہ بھی کہا کہ ’ہانیہ عامر نے ممکنہ طور پر بھوؤں کے نیچے والے حصے پر بوٹوکس بھی کروایا ہے تاکہ ان کی بھویں اوپر کی جانب اٹھ سکے‘۔

پوسٹ کے کیپشن میں ڈرماٹولوجسٹ نے لکھا کہ ’یہ میرا اندازہ ہے کہ غالباً ہانیہ عامر نے یہ کاسمیٹک سرجریز کروائی ہیں، جو صرف ایک اندازہ ہی ہے کیونکہ میں ان کی ذاتی ڈاکٹر نہیں ہوں‘۔

@hidesidemagazine

Recently, dermatologist & aesthetic physician Dr Namrah Aziz revealed the cosmetic procedures taken by Hania Aamir. Talking about the procedures, she said, “Today I am going to talk about Hania Aamir, as we all know how pretty, gorgeous and hydrated Hania Aamir’s skin looks, but today we will discuss the cosmetic procedures she might have taken. Her chin was a little rounded before the procedure, she might have also taken a slight lip fillers. She might have also gone for the Botox under her eye brows”. 🤨😬 #haniaamir #hidesidemagazine ✨📸✨

♬ original sound - hideside magazine

ہانیہ عامر کا ہم شکل انڈیا میں، ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے

ڈاکٹر نمرہ عزیز نے یہ ویڈیو پہلے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی لیکن پھر اسے ہٹا دیا۔ تاہم، تب تک سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو محفوظ کرلی تھی۔

hania amir

COSMETIC SURGERY

Botox

Lip Fillers

Namrah Aziz