Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کراچی: ایئرپورٹ پر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنے سے ہلاک

سی اے اے کے برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کرگولی ماری دی، ایئر پورٹ ذرائع
شائع 17 اگست 2024 05:16pm
علامتی تصویر/اے بی سی نیوز
علامتی تصویر/اے بی سی نیوز

کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنےسے ہلاک ہوگیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کتے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کرگولی ماری دی، طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر کتے کو ہلاک کیا گیا۔

کئی برس سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے 35 طیارے کباڑ بن گئے

واضح رہے کہ تربیت یافتہ کتا ایئر پورٹ پر سراغ رسانی اور منشیات کی تلاشی میں کام آتا تھا۔ واقعے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے این ایف نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر 2 بین الاقوامی پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے

ایئرپورٹ مینیجر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا ایپرن ایریا میں شوٹر کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ایپرن ایریا حساس ہوتا ہے، کسی جانور کا آنا جہاز کے لیے خطرے کا سبب بن سکتا تھا، احتیاطی تدابیر اختیار کیں مگر گولی کتے کو لگی۔

karachi

Civil Aviation Authority (CAA)

karachi aiport