Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق کی تصدیق کرنے والی مدیحہ نقوی نے یوٹرن لے لیا

میں کون ہوتی ہوں کسی کے طلاق کی تصدیق کرنے والی؟ مدیحہ نقوی کا نیا بیان جاری
شائع 17 اگست 2024 05:06pm

پاکستان کی معروف نیوز اینکر اور مارننگ شو ہوسٹ مدیحہ نقوی نے آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق کرنے کے بعد یوٹرن لے لیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں مارننگ شو ہوسٹ مدیحہ نقوی نے حنا الطاف اور آغا علی سے متعلق گفتگو کی۔

نجی مارننگ شو میں سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ماڈل ونیزہ احمد بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں دونوں ایک گیم کھیلتی نظر آئیں۔

گیم میں ونیزہ احمد کو ہنٹ دے کر شگفتہ اعجاز کو آغا علی کا نام بوجھوانا تھا۔

اس دوران ونیزہ احمد نے کہا کہ ’ان کی ابھی شادی بھی ہوئی تھی ناں‘ جس پر شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے کہا کہ ’ہاں ان کی ہماری ایک بہت پیاری اداکارہ سے شادی ہوئی تھی آج سے تین سے چار سال پہلے، لیکن اب وہ رشتہ نہیں رہا ہے‘۔

لاہور: نجی ٹی وی اینکرعائشہ جہانزیب پرتشدد کیس میں نیاموڑ

مدیحہ نقوی کی یہ بات سن کر ونیزہ احمد نے کہا کہ ’معذرت مجھے اس حوالے سے نہیں پتا تھا، جبکہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ’کیا دوبارہ بھی ہوئی ہے شادی ان کی؟‘ اس پر مدیحہ نقوی نے کہا کہ ’نہیں انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی ہے‘۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ آغا اور حنا کے طلاق کے خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ مدیحہ نقوی نے آغا علی اور حنا الطاف کے طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔

تاہم اب مدیحہ نقوی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے تردید کی ہے۔

مدیحہ نقوی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میں کسی کی طلاق یا علیحدگی کی تصدیق کرنے والی کون ہوتی ہوں؟ یہ میرے شو کے دوران معروف شخصیات کو پہچاننے سے متعلق کھیلے گئے گیم کے دوران ایک محتاط انداز میں زبان کا پھسلنا تھا۔‘

بھارتی اداکارہ کا مہاسوں کیلئے عجیب ٹوٹکا، ماہرین نے خبردار کردیا

میزبان نے مزید وضاحت کی کہ ’میرے ناظرین جانتے ہیں مجھے سستی شہرت کی ضرورت نہیں، جس کے لیے میں ایسے حربے آزماؤں، میرا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا، بالخصوص ان دونوں خوبصورت انسانوں کو جنہیں میں بہت پسند کرتی ہوں۔‘

Divorce

Hina Altaf

Agha ali

Madiha Naqvi