Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، بولیاں طلب

ریلوے نے خسارے میں چلنے والی 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم، ان کی آؤٹ سورسنگ کامیاب نہ ہوسکی
شائع 17 اگست 2024 04:32pm

خسارے کی شکار پاکستان ریلوے نے نو ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت نو ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

ریلوے نے خسارے میں چلنے والی 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم، ان کی آؤٹ سورسنگ کامیاب نہ ہوسکی، ریلوے نے 22 ٹرینوں کے نام منسوخ کرکے نئی 9 ٹرینوں کے نام جاری کردیے۔

ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنہیں آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ریلویز کے مطابق بولی کا انعقاد PPRA رولز کے سنگل اسٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، تکنیکی بولیاں کمیٹی ہیڈ کوارٹر آفس میں 19 ستمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے جمع کرائی جائیں گی۔

پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ آنے والی بولیاں 19 ستمبر 11 بج کر 30 پر کھولی جائیں گی۔

Pakistan Railways

Trains Outsourcing