Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں اپوزیشن کے وزرائے اعلیٰ کے خلاف گورنرز کو استعمال کیا جانے لگا

کرناٹک کے سِدا رمیا نشانے پر، مودی سرکار مخالف جماعتوں کی ریاستی حکومتیں برداشت نہیں کر پارہی، کانگریس کا ردِعمل
شائع 17 اگست 2024 03:58pm

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے وزیرِاعلیٰ سِدا رمیا کے خلاف کرپشن کے الزام میں قانونی کارروائی کے لیے گورنر کی طرف سے گرین سگنل دیے جانے پر ہنگام برپا ہوگیا ہے۔

کارناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے۔ کانگریس کی قیادت نے سِدا رمیا کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اُن سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں عہدہ نہ چھوڑیں اور ڈٹے رہیں۔

کانگریس نے الزام لگایا ہے ک مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کی حکومت والی ریاستوں میں خرابیاں پیدا کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کو پریشان کرنے کے بعد اب مرکز کے نمائندے کی حیثیت سے گورنر کو استعمال کرکے کرناٹک کے وزیرِاعلیٰ کا ناک میں دم کر رہی ہے۔ انہیں کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔ گورنر کی طرف سے سِدا رمیا کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دینا اس کا بات ثبوت ہے کہ مودی سرکار مخالف جماعتوں کی ریاستی حکومتوں کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

Chief Minister

karnataka

SIDDARAMAIYA

CONGRESS FURIOUS