پٹھوں کا کھنچاو ہویا تناو، فومینٹیشن سے فوری آرام مل سکتا ہے
روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی میں پٹھوں میں کھنچاو، پیٹ میں درد، یا پٹھوں میں تناوکا خطرہ رہتا ہی ہے۔ یہ ایسے مسائل ہیں، جو انسان کی زندگی میں کسی بھی وقت رونما ہو سکتےہیں۔
بظاہرچھوٹے نظر آنے والی یہ تکالیف دردمیں کم نہیں ہےاور یہ انسان کی زندگی کو مشکل بنا سکتے ہیں۔
عام طور پر لوگ اس قسم کی تکالیف میں ڈاکٹرز کے پاس نہیں جاتے ہیں اوران کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ گھر کے ٹوٹکوں سے ہی آرام آجائے۔
لیموں کا رس بعض لوگوں کے لیے مضرصحت ہوسکتا ہے
پیٹ کے درد سے لے کر اعصابی درد میں آرام کا ایک بہترین طریقہ فومیٹینشن ہے، آیے جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور اسے کس طرح کیا جاتا ہے۔
جب جسم میں درد محسوس ہوتا ہے توسیکائی کی جاتی ہے، سیکائی سے جسم کےٹشوز گرم ہوجاتے ہیں اور جسم میں خون کی گردش بہتر ہو جاتی ہے۔ اس سے سوجن دور ہوکر پٹھوں کو آرام ملتا ہے۔ سیکائی کے لیے گرم پانی کی بوتل، ہیٹنگ پیڈ، یا بوتل استعمال کی جا سکتی ہے۔
جب جسم سخت ہو کر کھینچنے لگے یا اعصاب میں تناو محسوس ہو تو فومیٹینشن سے ان تکالیف سے نجات مل سکتی ہے۔
فومینٹیشن دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک گیلی دوسری خشک۔ گیلی فومینٹیشن کا مطلب ہے ایسی فومینٹیشن جو لیکویڈ کے ساتھ کی جائے، جیسے آئس پیک وغیرہ۔ اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ چند آئس کیوبس کو ایک تولیے میں لپیٹ لیا جائے اور پھر اس سے فومینٹیشن کی جائے۔
جبکہ خشک فومینٹیشن میں جیل کی مدد سے بغیر پانی کے کی جاتی ہے۔اس قسم کی فومینٹیشن موزے، چاول، ربڑ کی بوتل یا گرم کپڑے سے کی جاتی ہے۔ خشک سیکائی کے لیےایک موزے میں چاول بھر لیے جائیں اور اس کے منہ کو بند کردیا جائے۔ اسے کچھ مرتبہ اوون میں گرم کیا جائے، اب اس موزے سے متاثرہ جگہ پر فومینٹیشن کی جائے۔ اس کے علاوہ ایک تولیے کو گرم پانی میں ڈبو کر نچوڑنے کے بعد بھی فومینٹیشن کی جا سکتی ہے۔
یاد رکھیں کہ پانچ منٹ سے زیادہ سیکائی نہ کی جائے۔
ایک بار استعمال ہونے والے پانی کو ضائع کر دیں اور تھیلے سے پانی کو باہر نکال دیں۔
پاوں میں سوجن کی صورت میں فوری گرم سینکائی نہ کریں ۔ پہلے دو یا تین دن ٹھنڈی سیکائی کی جائے، اس کے لیےبہت زیادہ گرم پانی نہ کیا جائے۔
Comments are closed on this story.