طورخم اور مضافات میں سرچ آپریشن، 200 سے زائد غیرقانونی افغان شہری گرفتار، سرحدی گزرگاہ کھل گئی
آپریشن کے دوران طورخم سرحدی گزرگاہ بند رہی
کسٹم حکام نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت کیلئے بھی کھول دی گئی ہے، جس کیے بعد مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طورخم اور مضافات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کی موجودگی پر آج صبح آپریشن شروع کیا گیا تھا جو مکمل کیا جاچکا ہے، آپریشن کے دوران 200 سے زائد غیرقانونی افغان شہری گرفتار کئے گئے۔
بلوچستان: چاغی میں بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد
اس دوران طورخم سرحدی گزرگاہ بند رہی۔
کسٹم ذرائع کے مطابق پیدل آمدورفت کیلئے سرحدی گزرگاہ پہلے ہی کھولی جاچکی ہے۔
Torkham Border
Search Operation
Afghan Citizens Arrested
مقبول ترین
Comments are closed on this story.