Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پشاور: روٹی ایک بار پھر پانچ روپے مہنگی کردی گئی

نانبائی ابھی بھی ناخوش، کہتے ہیں اب بھی نقصان ہی میں ہیں۔
شائع 17 اگست 2024 02:59pm

پشاور میں روٹی کی قیمت میں ایک بار پھر پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قیمت کے ساتھ ساتھ روٹی کے وزن میں بھی پانچ گرام اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد 125 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے اور 240 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پہلے 120 گرام وزن کی روٹی 15 روپے میں دستیاب تھی۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین پرائس ریویو کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے، نئے نرخوں کا نفاذ ضلع پشاور میں فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب نانبائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی 80 کلو گرام بوری 7 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے، روٹی کے نئے نرخوں پر بھی ہمیں نقصان ہی ہوگا۔

peshawar

Nanbai Association

Roti Prices