Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن کے درمیان کیوں تلخی تھی؟

جیا بچن نے ان کے زوال اور امیتابھ بچن کی مشہوری کی پیش گوئی کی تھی
شائع 17 اگست 2024 02:41pm

بالی وُڈ کے مشہور ادا کار راجیش کھنہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ امیتابھ بچن سے رقابت کا جذبہ رکھتے تھے۔ امیتابھ بچن کی پیٹھ پیچھے ان کی بے عزتی کرتے تھے، سیٹ پر انہیں نظر انداز کرتے تھے۔

اسی وجہ سے ان سے ناراض جیا بچن نے پیش گوئی کردی تھی کہ وہ ایک دن زوال کا شکار ہو جائیں گےاور امیتابھ بچن شہرت کی بلندیوں کو چھوئیں گے ۔ وقت نے اس پیشن گوئی کو درست ثابت کر دیا تھا۔

کون سا سپر اسٹار صبح پانچ بجے سوتا ہے اور صبح نو بجےہی اٹھ جاتا ہے، ایک وقت کا کھانا کھاتا ہے؟

بالی ووڈ کے مشہور ترین ستاروں میں سے ایک راجیش کھنہ کی کہانی شہرت کی عارضی نوعیت کی یاد دلاتی ہے۔ ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں ناقابل فراموش ہٹ فلموں کے ساتھ راج کرنے والے کھنہ کو اپنے وقت کے سب سے بڑے فلم اسٹار کے طور پر جانا جاتا تھا۔وہ اس وقت کے بسندیدہ ادا کار مانے جانے لگےتھے۔ تاہم، جیسے جیسے سال گزرتے گئے، فلمی صنعت کی ہوا کا رخ بھی بدلنے لگا۔

ان کی فلمیں رفتہ رفتہ فلاپ ہونے لگیں۔ لیکن جب ان کی فلمیں فلاپ ہونے لگیں تو انہوں نے ایڈجسٹمنٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ابھرتے ہوئے اسٹار امیتابھ بچن کے برعکس، جنہوں نے سخت، سماجی طور پر متعلقہ ڈراموں کے ذریعے ناظرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی، کھنہ نے اس فارمولے پر عمل کیا جس نے انہیں کبھی کامیابی دلائی تھی۔ ترقی کی اس عدم دلچسپی اور اسٹارڈم کے ناگزیر دباؤ نے زوال کا ایک دور شروع کیا جو ان کے عروج کی طرح ڈرامائی تھا۔

ایک پرانے انٹرویو میں مرحوم فلمی صحافی علی پیٹر جان نے کھنہ کے ساتھ اپنی کئی بات چیت کو یاد کیا انہوں نے کھنہ کے زوال کو قریب سے دیکھا۔

علی پیڑٹ جان نے اس مشکل وقت کی ایک جھلک پیش کی۔ ان کا یہ بھی مانناتھا کہ ڈمپل کپاڈیا سے کھنہ کی شادی کے بعد ان کا کیریئر زوال پذیر ہونے لگا۔ اس کے باوجود کھنہ نے نہ ہی اپنا معاوضہ کم کیا اور نہ ہی اپنے رویے میں تبدیلی کی۔

بالی ووڈ کا نیا چہرہ بننے والے امیتابھ بچن کے ساتھ کھنہ کی دشمنی نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ کھنہ کی بے چینی کا اندازہ اس باتے سے لگایا جا سکتا ہےمکہ انہوں نے اسوقت امیتابھ بچن کی پارٹنر جیا بچن کو کو بھی امیتابھ بچن کے ساتھ منسلک ہونے سے منع کرتے تھے۔’ انہوں نے یاد کرتے ہوئے بتایا۔

کھنہ کی بدلتے وقت اور نئے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ ابیتابھ بچن کو تسلیم کرنے سے انکارنے ان کے کیریئر کو تیزی سے زوال پذیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کئی اچھی اور بڑی آفرز کو بھی ٹھکرادیا جو ان کے ڈوبتے کیریئر کو دھکا دے سکتی تھی۔ کھنہ کو رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کے لیے 3.5 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

Celebrities

Bollywood

Amitabh Bachchan

lifestyle

RAJISH KHANNA