Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان، بدعنوانی کے الزام میں ڈی ایس پی اور 2 اے ایس آئی معطل

چاکر خان، عبدالمجید اور کورشید احمد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔
شائع 17 اگست 2024 02:36pm

بدعنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں محکمہ پولیس بلوچستان کے تین افسران کو معطل کردیا، معطل ہونے والوں میں ایک ڈی ایس پی اور دو اے ایس آئی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کیچ( تربت ) سے تعلق رکھنے والے ایک ڈی ایس پی چاکر خان اور دو اے ایس آئی عبدالمجید اور خورشید احمد کو فوری طورپر پر معطل کرتے ہوئے انہیں سینٹرل پولیس افس ( آئی جی بلوچستان آفس) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افسران پر بدعنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے کا الزام ہے اور اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔

کمیٹی تحقیقات کر کے رپورٹ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کو پیش کی جائے گی جبکہ نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا کہ آیندہ تین سال تک ان تینوں معطل افسران کو مکران ڈویژن پولیس میں تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی ہیں۔

بلوچستان

Balochistan Police