کچھ لوگ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دے رہے، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چپڑاسی کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی مگر مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ صبح سے ملاقات کا منتظر ہوں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت کا حکم لے کر آؤں گا۔
شیر افضل مروت نے کہا میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر اپنا موقف پیش کرنا چاہتا ہوں تاکہ غلط فہمیاں دور ہوں، رنجشیں ختم ہوں۔ اس کے بعد ہی پارٹی کے لیے کچھ تعمیری کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کسی بھی ماحول میں کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد اور مفادات کے لیے دوسروں کو آپس میں الجھاتے رہتے ہیں۔ پارٹی کے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہو۔
ایک سوال پر شیر افضل مروت نے کہا بہت سے لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر میں یہ کہتا ہوں کہ صرف میں احتجاج کے لیے پارٹی کے لوگوں کو گھروں سے باہر لاسکتا ہوں۔ اگر بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوگئی تو احتجاج کا لائحہ عمل بنالوں گا۔ کچھ لوگوں نے میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے ہیں۔
مزید پڑھیں :
شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی تمام کمیٹیوں سے اخراج، کور کمیٹی نے توثیق کردی
عمران خان کی ہدایت کے بعد شیر افضل مروت کی پارٹی بنیادی رکنیت معطل
شیر افضل مروت پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے فارغ، ’اب کوئی مجھ سے بھیک نہ مانگے‘
Comments are closed on this story.