Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں بڑا ریلا چھوڑ دیا

مرالہ، خانکی اور قادر آباد میں اونچے درجے کا سیلاب، لوگوں کو منتقل ہونے کی ہدایت
شائع 17 اگست 2024 01:31pm

بھارت ایک بار پھر آبی دہشت گردی پر تُل گیا ہے۔ پہلے سے اطلاع دیے بغیر بھارت نے دریائے چناب میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا۔

بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے باعث مرالہ، خانکی اور قادر آباد میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیرِآب آچکا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق قادرآباد بیراج پر پانی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح دو لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو خبردار کیا جاچکا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ علاقوں کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجائیں۔ ریسکیو سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کرکے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارت ماضی میں کئی بار آبی دہشت گردی کرچکا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔

evacuation

MANY AREAS SUBMERGED

INDIA RELEASES WATER

FLOOD IN CHANAB