Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سوڈان میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 300 افراد ہلاک

11 ہزار کیس رپورٹ، گردن توڑ بخار اور ڈینگی بھی پھیلنے لگا، عالمی ادارہ صحت کا اظہارِ تشویش
شائع 17 اگست 2024 12:34pm

افریقی ملک سوڈان میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی۔ چند دنوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ ملک بھر میں 11 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں ہیضے کی وبا کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق ہیضے کی حالیہ وبا زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایک عشرے کے دوران ہیضے سے سب سے زیادہ شرحِ اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔

سوڈان کے متعدد علاقوں میں ڈینگی اور گردن توڑ بخار بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

سوڈان ایک طویل مدت تک مکمل خانہ جنگی اور دیگر مناقشوں سے دوچار رہا ہے۔ یہی سبب ہے کہ صحتِ عامہ کا بنیادی ڈھانچا بہتر بنانے پر کبھی زیادہ توجہ نہیں دی جاسکی۔ سوڈان میں ہر سال ہیضہ، ڈینگی اور گردن توڑ بخار جیسے عارضے وبا کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اور ہزاروں افراد کی زندگی داؤ پر لگ جاتی ہے۔

مچھروں کی بھنبھناہٹ ملیریا اور ڈینگی کے خطرات کا الارم

ڈینگی کے سر اٹھانے کا خدشہ، احتیاطی تدابیر کیلئے پبلک نوٹس جاری

World Health Organization

dengue

cholera

Yellow Fever

300 DEAD

11000 CASES REPORTED