سید نورنے اداکارہ ریشم کی شکایات پر لب کشائی کردی
اداکارہ ریشم اور فلم ڈائریکٹڑ سید نور کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔اوردونوں ایک دوسرے کی شکایت کرتے نظرآتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی فلموں کے ہدایتکار سید نورنے ڈاکٹر عفان قیصر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکارہ ریشم کی ان سےمتعلق کی گئیں شکایات پر اپنا ردعمل دیا۔
فلمی اداکارہ ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ ’ریشم ایک ذہین اداکارہ ہیں۔ بدقسمتی سے، اگرچہ میں نے ہی انہیں فلم انڈسٹری سے متعارف کرایا تھا، لیکن وہ مجھے اپنا استاد نہیں مانتی ہیں۔ وہ صرف ایوب خاور اور چند دیگر لوگوں کو اپنا استاد مانتی ہیں۔ لیکن مجھے اس سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
نوشین شاہ نے مصباح ممتاز کو نازیبا پیغام کیوں بھیجا ؟
سید نور کا کہنا تھا کہ، مجھے خوشی ہے کہ میں نے اسے متعارف کرایا، اس کی ظاہری شکل و صورت میں نکھار پیدا کیا. اب مجھے نہیں معلوم کہ وہ کام کیوں نہیں کر رہی ہیں یا لوگ انہیں کاسٹ کیوں نہیں کر رہے ہیں، لیکن جہاں تک میر اتعلق ہے اس وقت میرے پاس ان کے لیے کوئی کردار نہیں ہے۔
سیدنور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میرے پاس ان کے لئے کوئی کردارہوگا تو میں انہیں ضرور کاسٹ کروں گا ۔
یاد رہے کہ اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ہدایتکار سید نور پر یہ الزامات لگائے تھے کہ انہوں نے ریشم کا کیریئرتباہ کیا۔ انہوں نے صائمہ کی محبت میں انکے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا تھا ، اداکارہ ریشم نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ سید نورنے انہٰیں فلموں میں کام دینا بند کر دیا تھا اورصائمہ کو کاسٹ کرناشروع کر دیا تھا۔
Comments are closed on this story.