Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر عوام کیلئے سفر تکلیف دہ ہوگیا

مسلسل جھٹکے لگنے شہری جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے لگے۔
شائع 17 اگست 2024 12:09pm
Old Golimar and Pak Colony roads in Karachi are dilapidated condition - Aaj News

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر عوام کیلئے سفر تکلیف دہ ہوگیا۔ مسلسل جھٹکے لگنے شہری جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے لگے۔ سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا پول بھی کھل گیا۔

ہچکولے کھاتی یہ گاڑیاں اور ان میں موجود بے حال مسافر۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی کے جہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

علاقہ مکین اور سائٹ ایریا سے آنے والے شہری کہتے ہیں انتظامیہ کی نااہلی،سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری مٹیریل اور ہیوی ٹریفک کی وجہ سے یہاں کی سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

علاقہ کا مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق کی جائے تاکہ انکی زندگی کا سفر آسان ہوسکے۔

پاکستان

karachi