Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ورلڈ ریکارڈ بنانے کا جنون، نوجوان نے 24 گھنٹے میں 150 ریسٹورینٹ پر کھانا کھالیا

مشکل ریکارڈ بنانے کے لیے چند شرائط پر عمل کرنا تھا، میڈیا رپورٹ
اپ ڈیٹ 17 اگست 2024 01:21pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف ورلڈ ریکارڈ قائم ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

وہیں ایک اور حیران کن ورلڈ ریکارڈ سامنے آیا ہے جب ایک شخص کی جانب سے ایک دن میں 150 فوڈ ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں ایک نوجوان نے محض 24 گھنٹوں کے اندر 150 مختلف ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کا منفرد ریکارڈ قائم کرد دیا، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کو نیا ریکارڈ قرار دے دیا ہے۔

یہ دلچسپ عالمی ریکارڈ 22 سالہ فوڈ کنسلٹنٹ، مناچمسیو برائن نوانا نامی شخص نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں قائم کیا، برائن نے 150 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا دورہ کیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی شخص کے پاس تھا جو 24 گھنٹوں میں نیویارک کے 100 ریسٹورنٹ جا کر کھانا کھا کر ریکارڈ قئم کرتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ریکارڈ بنانے کے لیے کچھ شرائط پر عمل کرنا تھا جیسا کہ ہر ریسٹورنٹ سے کم از کم ایک کھانے یا پینے کی چیز خریدنا اور کھانا لازمی تھا اور کم از کم 75 فیصد آرڈرز میں کھانے کی اشیاء شامل ہونی چاہئیں۔

اس کے علاوہ ریکارڈ بنانے کے لیے ذاتی ریسٹورنٹ سے کھانا نہیں کھایا جا سکتا تھا، برائن نے ابوجا کے محدود عوامی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے یہ ریکارڈ 25 کلومیٹر سے زیادہ پیدل سفر کر کے قائم کیا۔

برائن نے شام 5 بجے اپنی مہم کا آغاز کیا اور آدھی رات سے صبح 9 بجے تک آرام کیا، اس دوران وہ زیادہ تر ہوٹلوں سے کچھ نہ کچھ چکھتے رہے جو کھانا بچ گیا وہ ان کی ٹیم اور دیگر لوگوں نے کھایا۔

world record

Nigerian Man

visit 150 fast food